رضوان کی پہلی ٹیسٹ سینچری،پاکستان کی برتری 350 رنز سے زیادہ ہوگئی

راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے مشکل وکٹ پر ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری اسکور کرلی۔ پاکستان نے کھانے کے وقفے کے بعد رضوان کی شاندار سینچری کی بدولت اب سے کچھ دیر پہلے تک 8 وکٹ کے نقصان پر 276 رنز بنا لیے ہیں اور اس نے جنوبی افریقا کے خلاف 350 رنز کی سبقت حاصل کرلی ہے۔ چوتھے روز کے کھیل کا آغاز پاکستان کے لیے مایوس کن رہا اور جلد ہی اس کی ساتویں وکٹ 159 رن پر گر گئی جب حسن علی 5 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، مہاراج نے انہیں ایل بی ڈبلیو کیا۔ پاکستان کی آٹھویں وکٹ یاسر شاہ 23 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، پاکستان نے دوسری اننگز میں جنوبی افریقا پر اپنی برتری 288 رنز سے بڑھالی ہے۔سینچری میکر رضوان کے ساتھ نعمان علی وکٹ پر موجود ہیں۔ اب سے کچھ دیر پہلے تک پاکستان نے اپنی دوسری اننگ میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 276 رنز اسکور کرلیے ہیں جبکہ اس کی مجموعی برتری 350 رنز کی ہوگئی ہے۔