بھارتی فلم انڈسٹری کے ایک اور اداکار کی خودکشی

بھارتی فلموں کے ساؤتھ انڈین اداکار شریواستو چندراسیکر نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی سُپر ہٹ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے ساؤتھ انڈین اداکار چندراسیکر نے خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ساؤتھ انڈین اداکار چندراسیکر نے پھندا لگا کر خودکشی کی، اُن کی پھندا لگی لاش اُن کے اُس گھر سے برآمد ہوئی جسے وہ اپنے کام کے لیے استعمال کرتے تھے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکار 3 فروری کو اپنی شوٹنگ کا کہہ کر گھر سے نکلے تھے تاہم کچھ میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ وہ اپنی شوٹنگ کے بجائے اپنے والد کے اُس گھر میں گئے تھے جہاں سے اُن کی لاش برآمد ہوئی۔