لاہور میں عابد باکسر کے گھر پر فائرنگ

ان کاؤنٹر اسپیشلسٹ کے نام سے مشہور سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کے لاہور میں واقع گھر پر مسلح افراد نے فائرنگ کی ہے۔ اس حوالے سے سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں واقع میرے گھر پر فائرنگ کی گئی ہے۔ عابد باکسر نے بتایا کہ حملہ آوروں کی فائرنگ سے گھر میں کھڑی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کا یہ بھی کہنا ہے کہ مخالفین کی جانب سے ایک عرصے سے مجھے دھمکیاں مل رہی تھیں۔