امجد صابری کی بیٹی نے اپنا ٹک ٹاک اکاؤنٹ پرائیوٹ کردیا

لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے معروف قوال امجد صابری کی صاحبزادی حورین صابری نے اپنا ٹک ٹاک اکاؤنٹ پرائیوٹ کردیا۔ سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر زیادہ متحرک رہنے والی حورین صابری نے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر موجود اپنا اکاؤنٹ پرائیوٹ کردیا ہے جس کے بعد اب اُن کی ٹک ٹاک ویڈیوز صرف وہی صارفین دیکھ سکتے ہیں جنہوں نے حورین صابری کو فالو کیا ہوا ہے۔اس سے قبل حورین صابری کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ پبلک تھا اور اُن کی ٹک ٹاک ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی بےحد وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد وہ خبروں کی زینت بھی بنی تھیں۔ ٹک ٹاک ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد حورین نے پہلے تو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی تمام ٹک ٹاک ویڈیوز ڈیلیٹ کردی تھیں اور اب اُنہوں نے اپنا ٹک ٹاک اکاؤنٹ بھی پرائیوٹ کردیا ہے۔