نیمل اور حمزہ علی عباسی کی نئی تصویر کے چرچے

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نیمل خاور اور اُن کے شوہر حمزہ علی عباسی کی نئی تصویر انٹرنیٹ پر مقبول ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نہ رہنے والی نیمل خاور نے گزشتہ روز ہی اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر حمزہ علی عباسی کے ہمراہ اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے۔مذکورہ تصویر میں یہ خوبصورت جوڑی کُھلے آسمان تلے موسم سرما انجوائے کررہے ہیں۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیمل خاور قہوہ پی رہی ہیں جبکہ حمزہ علی عباسی سے گفتگو کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔