اول دن سے طے ہے کہ یہ حکومت ناجائز ہے، مولانا فضل الرحمٰن

سربراہ جے یو آئی ف اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ مولانا فضل الرحمٰن کا موجودہ حکومت سے متعلق کہنا ہے کہ اول دن سے طے ہے کہ یہ حکومت ناجائز ہے، دو سے ڈھائی سال ہو گئے اس حکومت کی کارکردگی ناکام رہی ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن نے جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کے دوران کہا کہ حکومت کی نا اہلی اور نا لائقی سے ہر شخص متاثر ہو رہا ہے، یہ ملک کو نہیں چلا سکتے۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہمارا مطالبہ یہی ہے کہ الیکشن دوبارہ کرائے جائیں، یہ الیکشن، اسمبلیاں اور یہ حکومت ہمیں قبول نہیں، عوامی دباؤ ڈالا جائے گا تحریک کا نام ہی یہی ہے کہ آپ عوام کی قوت کو لے کر چلیں گے۔