کورونا وائرس کے کیسز 10 کروڑ 63 لاکھ سے متجاوز

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 کروڑ 63 لاکھ 58 ہزار 244 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 23 لاکھ 20 ہزار 798 ہو گئیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 58 لاکھ 52 ہزار 429 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 4 ہزار 306 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 7 کروڑ 79 لاکھ 99 ہزار 694 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 4 لاکھ 73 ہزار 528 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 75 لاکھ 19 ہزار 636 ہو چکی ہے۔