سینیٹ الیکشن کیلیے بولی لگنا شروع ہو گئی، اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کیلیے بولی لگناشرع ہوگئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام’’سینٹر اسٹیج‘‘ میں میزبان رحمان اظہر سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دونوں پہلوؤں کا خیال رکھاجا رہاہے کہ ویکسین دستیاب بھی ہو اوربروقت لوگوں کولگے بھی، ویکسین کے کچھ سائیڈ افیکٹ ہوسکتے ہیں لیکن ویکسین نہ لگانے کے جوخطرات ہیں وہ ویکسین کے ہلکے پھلکے سائیڈافیکٹ سے کہیں زیادہ ہیں، سینیٹ الیکشن کیلیے بولی لگناشرع ہوگئی، ہم نے مناسب سمجھا کہ پرایک آرڈیننس بھی لایاجائے جو قانون کے مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) اورپیپلز پارٹی دونوں جماعتوں کے بڑے لیڈرز نے آپس میں ایک معاہدہ میثاق جمہوریت کیا تھاجس میں انھوںنے کہا کہ ہم شفاف طریقے سے شوآف ہینڈز کے ذریعے الیکشن کروائیں گے اب پتہ نہیںکیا ہوا کہ اچانک ان کی نیت بدل گئی۔ جس طرح ہم نے پچھلی دونوںتاریخیں گزار لی ہیں یہ بھی گزار لیں گے۔ پی ٹی آئی کے رہنماہمایوں اخترخان نے کہا کہ ہماری مرکز اورصوبے میں حکومت ہے اورہم بہت زیادہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں لیکن شفافیت پریقین رکھتے ہیں،ہم چاہتے ہیںکہ ہر تین سال بعدجوسینیٹ میںہارس ٹریڈنگ کابازارلگتا ہے اسے ختم کیا جائے۔