صدر بائیڈن نے عدلیہ کیلئے بھارتی امریکی کی نامزدگی منسوخ کردی

صدر بائیڈن نے ایسوسی ایٹ جج کے لیے بھارتی امریکی کی نامزدگی منسوخ کردی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی نژاد امریکی ایڈوکیٹ وجے شنکر کو ڈسٹرک کولمبیا کی کورٹ آف اپیل کے لیے ایسوسی ایٹ جج نامز کیا گیا تھا۔ وجے شنکر کو رواں سال 2 جنوری کو سابق صدر ٹرمپ نے دوبارہ نامزد کیا تھا۔ اس سے قبل گزشتہ برس جون میں بھی صدر ٹرمپ نے وجے شنکر کو جج بنانے کے لیے نامزد کیا تھا۔ صدر بائیڈن نے اپنا منصب سنبھالنے کے بعد وجے شنکر سمیت ٹرمپ حکومت کی جانب سے مختلف عہدوں کے لیے کی گئی 30 مانزدگیوں کو منسوخ کرنے کے حکم نامہ جاری کردیا ہے۔