انڈونیشیا میں اسکارف پہننے کی پابندی ختم

انڈونیشیا میں ملک بھر کے اسکولوں میں طالبات کے لیے اسکارف پہننے کی پابندی کو اُٹھالیا گیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے وزیر تعلیم ندیم مکرم نے اسکارف پہننے کی لازمی پابندی کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلاف ورزی کے مرتکب اسکولوں کی سرکاری گرانٹ کم کردی جائے گی۔ لباس ذاتی انتخاب ہے جس پر اسکول دباؤ نہیں دال سکتا۔ اسکارف پہننے کی پابندی کو ہٹانے کا معاملہ اس وقت سامنے آیا جب مغربی سماترا کے پڈانگ شہر میں مسیحی طالبہ کو اسکارف پہننے پر مجبور کیا گیا۔ طالبہ کے انکار پر اسے اسکول سے نکالنے کی دھمکی دی گئی۔