(پی ایس ایل) 2021 کے لیے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت جمعہ سے شروع ہو گی کورونا وائرس کے پیش نظر 20 فی صد تماشائیوں کو میچز دیکھنے کی مشروط اجازت

لاہور( نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2021 کے لیے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت جمعہ سے شروع ہو گی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے پیش نظر 20 فی صد تماشائیوں کو میچز دیکھنے کی مشروط اجازت دی ہے. ہر میچ میں 7500 کےلگ بھگ تماشائی اسٹیڈیم آسکیں گے محدود ٹکٹ بک می ڈاٹ پی کے سے خریدے جاسکیں گے، ٹکٹس کی قیمتوں کا اعلان جلد ہو گا 13 روز تک نیشنل اسٹیڈیم میں 19 میچز ہوں گے ،وی آئی پی، پریمیم، فرسٹ کلاس اور جنرل انکلوثرز کے محدود آن لائن ٹکٹ فروخت ہوں گے. پی سی بی کے ڈائریکٹر کمرشل بابرحامد نے کہا ہے کہ ہم ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے لیے بک می ڈاٹ پی کے کو آفیشل ٹکٹنگ پارٹنر بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں.انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ بک می ڈاٹ پی کے کرکٹ فینز کو اعلی معیار کی سہولیات فراہم کرے گا انہوں نے کہا کہ فینز کو محدود تعداد میں اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ملنے پر بہت خوش ہے، اس دوران پی سی بی سماجی فاصلے سمیت کوویڈ 19 پروٹوکولز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائے گا. دوسری جانب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نئے ترانے نے سارے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں پی ایس ایل کا نیا ترانہ یوٹیوب پر ٹاپ ٹرینڈ ہے اور اب تک کئی ملین لوگ دیکھ چکے ہیں پی ایس ایل سیزن 6 کے نئے ترانے گروو میرا نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی مقبول ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر جاری ہوتے ہی پہلے 24 گھنٹوں میں 20 لاکھ کے قریب لوگ اس نئے ترانے کو دیکھ چکے تھے اور یہ اب بھی یوٹیوب پر نمبر ون ٹرینڈ کر رہا ہے