جمائما نے سجل علی کو لیجنڈ قرار دیدیا

وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ و برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کی جانب سے پاکستانی باصلاحیت خوبرو اداکارہ سجل علی کو لیجنڈ قرار دے دیا گیا ہے۔ جمائما گولڈ اسمتھ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سجل علی اور بھارتی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی کے ساتھ دو تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ جمائما گولڈاسمتھ کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی دونوں تصاویر میں وہ سجل علی اور شبانہ اعظمی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آ رہی ہیں۔ جمائما گولڈ اسمتھ کی جانب سے اپنے ٹوئٹ کے کیپشن میں دونوں اداکاراؤں کو جنوبی ایشیا کی لیجنڈ اداکارائیں قرار دیا گیا ہے۔ جمائما گولڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ ’وہ جنوبی ایشیا کی دو لیجنڈ اداکاراؤں کے ساتھ کام کر رہی ہیں،‘ اور ساتھ میں جمائما گولڈ اسمتھ نے ان دونوں فنکاروں کو ٹوئٹر پر ٹیگ بھی کیا ہے۔