دی 100 پلیئرز ڈرافٹس، بابراعظم مہنگے ترین کھلاڑی

انگلش کرکٹ بورڈ نے اس سال ہونے والے دی ہنڈریڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے ڈرافٹ کے لئے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ ڈرافٹس میں 26 پاکستانیوں سمیت ڈھائی سو سے زائد غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ایک لاکھ پائونڈز کے ساتھ مہنگے ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ سابق کپتان شاہد خان آفریدی 80 ہزار پائونڈز کی بیس پرائز کے ساتھ دوسرے مہنگے ترین کرکٹرز کے گروپ میں شامل ہیں۔ محمد حفیظ، شاداب خان اور وہا ب ریاض کی بیس پرائز 60 ہزار پاونڈز ، حسن علی کی ریزرو پرائس 48 ہزارپائونڈز ، وقاص مقصود، حسین طلعت، عماد وسیم اور فخر زمان کی 40 ہزار پائونڈز جبکہ آف سپنر بلال آصف کی بیس پرائز 32 ہزار پاونڈزز ہوگی ۔ افتخار احمد، کامران اکمل، حیدرعلی، فہیم اشرف، عماد بٹ، ظفر گوہر ، محمد حسنین، شرجیل خان، اعظم خان، سہیل خان، صہیب مقصود، اسامہ میر ، محمد موسی، محمد رضوان ،عثمان قادر ، حارث سہیل ، خوشدل شاہ، عثمان شنواری اور اسد شفق بغیر کسی ریزرو پرائز کے فہرست میں شامل ہیں ۔ دی 100 کی 8 ٹیموں میں مجموعی طور پر 28 پوزیشنوں کیلئے پلیئرز ڈرافٹ 22 فروری بروز پیر کو ہوں گے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور محمد عامر کو برمنگھم فینکس اور لندن سپرٹ نے پہلے ہی برقرار رکھا تھا ، اس ٹورنامنٹ کا افتتاحی ایڈیشن کوویڈ 19 کے باعث ایک سال کے لئے ملتوی کردیا گیا تھا۔

جواب دیں