جو روٹ نے معین علی سے معافی مانگ لی

انگلینڈ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے آل راؤنڈر معین علی سے متعلق بیان پر ان سے معذرت کر لی ہے ۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے اختتام پر معین علی نے فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے ٹیسٹ ‏سیریز میں وقفہ لیتے ہوئے وطن واپس لوٹنے کا فیصلہ کیا، وہ 10 دن کے وقفے سے واسٹ بال میچز کے لیے انگلش سکواڈ کو ‏جوائن کریں گے۔معین علی کے اس فیصلے کو جو روٹ نے ناپسند کیا اور میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معین علی کہ مرضی ‏ہے کہ انہوں نے واپس جانے کا فیصلہ کیا، ظاہر ہے یہ ان کے لیے مشکل دورہ ہے کھلاڑی کو اختیار ‏ہے کہ بائیو سیکیور ببل سے باہر جا سکتے ہیں۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق بعد میں جو روٹ کو احساس ہوا کہ انہوں نے غلط انداز میں اس بات کو بیان ‏کیا جس پر انہیں برطانوی صحافیوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا، غلطی کا احساس ہونے پر ٹیم ہوٹل میں جوروٹ نے معین علی ‏سے نہ صرف بیان پر معافی مانگی بلکہ انہیں بتایا کہ وہ دراصل کہنا کیا چاہتے تھے۔

جواب دیں