مجھے سینیٹ کا ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ فواد چوہدری ہیں

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما محمد زبیر نے کہا کہ مجھے سینیٹ کا ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ فواد چوہدری ہیں ، میں نے ان کو فون کر کے بتا بھی دیا تھا ، انہوں نے کہا تھا کہ یہ اخلاقیات کے خلاف ہے ، ان کی بات سر آنکھوں پر لیکن جب ہم ان کو اخلاقیات کا لیکچر دیتے ہیں تو یہ ہماری بھی بات سنا کریں۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے مشاہد اللہ کے نام پر اعتراض کیا تھا لیکن مشاہد اللہ کراچی یا سندھ میں نہیں رہتے ، ان کا کیس مختلف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مشاہد اللہ اسلام آباد میں رہتے ہیں ، اسلام آباد میں بھی پنجابی ہی بولی جاتی ہے ،مجھے اس بات سے کوئی اعتراض نہیں ہے کہ مشاہد اللہ صاحب کو سینیٹ کا ٹکٹ دیا گیا اور مجھے نہیں دیا گیا ۔