مسکان سمیت 4 ٹک ٹاکرزکا قتل؛ ایک خاتون کوحراست میں لے لیا گیا

انویسٹی گیشن پولیس نے گارڈن میں کارپرفائرنگ سے خاتون سمیت 4 ٹک ٹاکرز کی ہلاکت پرایک خاتون کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا۔ انویسٹی گیشن پولیس نے گارڈن میں کار پر فائرنگ سے خاتون سمیت 4 ٹک ٹاکرزکی ہلاکت پر سویرا نامی خاتون کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیاتفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کا مقتولہ مسکان سے جھگڑا ہوا تھا اورمبینہ طور پر اسی نے رحمٰن افغانی کو فون کرکے بلایا تھا جو کہ واقعے کے بعد سے اپنے ساتھی سمیت روپوش ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں نامعلوم افراد نے ہنڈا سٹی کار(نمبر AEN-548) پرفائرنگ کرکے لڑکی سمیت 4 معروف ٹک ٹاکرکو قتل کردیا تھا جو ٹک ٹاک شوٹ کرکے واپس آرہے تھے۔

جواب دیں