پی پی 51 وزیرآباد میں حالات کشیدہ، پولیس نے شہر کے داخلی و خارجی راستے سیل کر دیے

پی پی 51 وزیرآباد میں حالات کشیدہ، پولیس نے شہر کے داخلی و خارجی راستے سیل کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کی تحصیل وزیرآباد میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے دوران حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرآباد میں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں دوران پولنگ 2 افراد کے قتل کے کیس میں رہنما ن لیگ رانا ثناء اللہ کو گرفتار کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ رانا ثناء اللہ وزیرآباد میں ایک ن لیگی رہنما کے گھر پر موجود ہیں، جبکہ پولیس کی بھاری نفری ان کی گرفتاری کیلئے وہاں پہنچ چکی۔ پولیس نے شہر کے حالات مزید خراب ہونے کے پیش نظر شہر کے تمام داخلی و خارجی راستے سیل کر دیے ہیں۔ جبکہ پی پی 51 وزیرآباد کے الیکشن نتائج کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اب تک ن لیگ کی امیدوار کو برتری حاصل ہے۔ پی پی 51 وزیرآباد میں 97 پولنگ اسٹشینز کے غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کی امیدوار بیگم طلعت محمود 32530 ووٹ کے ساتھ پہلے اور تحریک انصاف کے چودھری یوسف 29901 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

This Post Has One Comment

  1. ڈاکٹراعجازاحمدچودہری

    PTI کو اب بی جو لوگ ووٹ دیتے ہیں وہ گونگے بہرے اور نابینا لگتے ہیں۔سابقہ 60 برسوں میں جتنی ابتری دیکہی ہےاس بے بہرہ حکومت نے ان کو شرما دیا ہے۔

Comments are closed.