جسے میرے حجاب سےمسئلہ ہے وہ مجھے نہ دیکھے، نوربخاری

سابق اداکارہ نوربخاری نے ان کے حجاب کے انداز پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیا ہے کہ مجھے اپنی قبر میں حساب دینا ہے جسے میرے حجاب سے مسئلہ ہے وہ مجھے نہ دیکھے۔ دین کے لیے شوبز کو خیرباد کہنے والی سابق اداکارہ نوربخاری سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن گئیں۔ گزشتہ روز نوربخاری نے اپنی تصویر شیئر کی۔ تصویر میں وہ کسی دلہن کی طرح سجی ہوئی ہیں اور اس کے ساتھ انہوں نے اپنے لباس سے میچ کرتا ہوا حجاب بھی پہنا ہے۔ یہ تصویر کسی برائیڈل شوٹ کی نہیں بلکہ نور بخاری نے اپنی دوست کی شادی میں شرکت کی تھی اور یہ ساری تیاریاں انہوں نے دوست کی شادی کے لیے ہی کی تھیں۔ تصاویر کے علاوہ نور بخاری نے شادی میں شرکت کی مختصر ویڈیوز بھی اپنی انسٹااسٹوریز پر شیئر کیں۔ تاہم لوگوں کو ان کا حجاب باندھنے کا انداز بالکل پسند نہیں آیا اور ان پر تنقید شروع کردی۔