ملکہ ترنم نور جہاں کی شوہر کے ہمراہ یادگار تصویر

ملکہ ترنم نورجہاں کی بیٹی والدہ کے مداحوں کیلئے والدہ سے منسوب کچھ نئی یادیں شیئر کرتی رہتی ہیں اسی مناسبت سے انہوں نے والدہ اور والد کی ایک یادگار تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بنائی ہے جس نے دیکھنے والوں کو مسحور کردیا ہے۔ حنا درانی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ ’میرے خوبصورت والدین ناران کاغان میں خوبصورت دن گزارتے ہوئے، ہمارے گھر میں اس فوٹو شوٹ کے خوب چرچے رہے ہیں۔‘

جواب دیں