پنجاب میں کورونا وائرس کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں کورونا وائرس کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ستمبر کے بعد کورونا کیسز کے بارے میں 6 ہفتوں کی رپورٹ کاجائزہ لینے کے بعد بلدیاتی الیکشن کرانے کافیصلہ کیا جائیگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی اور قومی اسمبلی کے ایک ایک حلقے میں ضمنی انتخابات بھی ملتوی کردیے جائیں گے

لاہور موٹروے سانحہ، ملزم عابد علی کی تصویر اور معلومات لیک کرنے والے شخص کی نشاندہی ہو گئی

لاہور موٹرو ے متاثرہ خاتون کے مرکزی ملزم عابد علی پولیس کیلئے چھلاوا بن گیا ۔ 70چھاپوں اور پولیس کی 30ٹیمیں ابھی تک ملزم گرفتار نہیں کر سکیں ۔ تاہم اس حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے کہ لاہور موٹروے کیس کے مرکزی ملزم عابد علی کی تصویر اور معلومات لیک کرنے والے شخص کی نشاندہی ہو گئی ہے